Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

چترال حملہ: سینئر افغان سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

وزارت خارجہ حکام کی جانب سے افغان سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا
شائع 08 ستمبر 2023 07:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

چترال میں افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے کے معاملے پر سینئر افغان سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں سینئر افغان سفارتکار کی طلبی ہوئی، جہاں پاکستان نے طور خم میں بلا اشتعال فائرنگ اور چترال میں دہشتگر دانہ حملے پر سخت احتجاج کیا۔

وزارت خارجہ حکام کی جانب سے افغان سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشت گردوں نے دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

چترال بارڈر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 فوجی شہید 12 دہشت گرد مارے گئے

چترال حملہ افغان حکومت کی آشیرباد سے نہیں ہوا، نگراں وزیر خارجہ

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران چار جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا تھا۔

foreign office

afghan taliban

Pakistan Afghanistan Border

Chitral Border

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div