Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

کے الیکٹرک نے جماعت اسلامی کا الزام مسترد کردیا

کنڈا مافیا سے ملی بھگت کا تاثر سراسر بے بنیاد ہے، ترجمان کے الیکٹرک
شائع 08 ستمبر 2023 11:59pm

کے الیکٹرک نے جماعت اسلامی کا الزام مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، کنڈا مافیا سے ملی بھگت کا تاثر سراسر بے بنیاد ہے۔

سرجانی میں پیش آنے والے واقعہ پر ترجمان کےالیکٹرک کا ردعمل بھی آگیا۔ ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ سرجانی میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کو کے-الیکٹرک ٹیموں پر حملہ کے مترادف سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں کنڈا مافیا کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور مدد کی درخواست کرتے ہیں۔

ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ سرجانی میں غیرقانونی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کے دوران کے-الیکٹرک ٹیموں کو پرتشدد حملوں کا کئی بار سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم اس علاقے میں متعدد بار کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، ملی بھگت کا تاثر سراسر بے بنیاد ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کو مسلسل اجاگر کرتے ہیں کہ بعض عناصر شہریوں کو قانون ہاتھ میں لینے کے لیے اکسا رہے ہیں۔

ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق بجلی چوروں کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور پرتشدد حملوں کو روکنے کے لیے اس نفرت انگیزی کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام طبقات سے اپیل ہے کہ اجتماعی طور پر اس طرح کے واقعات کی بھرپور مذمت کی جائے۔ بجلی چوری کا خاتمہ کسی ایک کا کام نہیں، ہم سب کو مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔

karachi

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

K-Electric

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div