Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

یونان میں سمندری طوفان ڈینیئل نے تباہی مچادی،10افراد ہلاک

ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں کا 140سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
شائع 09 ستمبر 2023 08:47am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

یونان میں سمندری طوفان ڈینیئل نے تباہی مچائی ہے، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے، ہانگ کانگ میں بھی طوفانی بارشوں کا 140سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

مغربی یونان کا شہر کارڈیسا سیلابی پانی میں ڈوب گیا، صرف گھروں کی چھتیں دکھائی دے رہی ہیں اور دیگر گھر بہہ گئے۔

سیلاب کی وجہ سے پُل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ساتھ ہی درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔

ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق یونان میں 1930 کے بعد یہ سب سے بڑی تباہی ہے۔

دوسری جانب ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

درجنوں گاڑیاں تاحال ڈوبی ہوئی ہیں اور اسکولز بند کر دیئے ہیں۔

لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ موسمیاتی بیورو نے بلیک رین اسٹورم وارننگ جاری کردی ہے۔

Hong Kong

Greece

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div