Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

خواتین منہ دھوتے ہوئے کن باتوں کو نظرانداز کردیتی ہیں

ان باتوں کا خیال رکھنے سے جلد پُرکشش اور چمکدار رہتی ہے
شائع 11 ستمبر 2023 02:04pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ پُرکشش چہرہ خواتین کی ظاہری شخصیت پرگہرا اثر ڈالتا ہے، اس لیے خواتین اپنے چہرے کی جلد کے بارے میں کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں۔

چہرے کو روزانہ دن میں 2 سے 4 بار دھونا بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔ یہ ارد گرد سے چہرے پر آنے والی دھول مٹی سے نجات کا ایک اہم عمل ہے۔

لیکن اہمیت اس بات کی ہے کہ چہرے کو کس طریقے سے دھویا جائے ، اکثر خواتین اپنا چہرہ دھوتے ہوئے چند باتیں نظر انداز کردیتی ہیں۔

چہرہ دھوتے وقت ہونے والی چند غلطیاں

ایکسفولیٹیشن انتہائی اہم ہے، ہماری جلد میں گندگی، اضافی تیل، مردہ جلد کے خلیات ہوتے ہیں جنہیں چہرے کی چمک برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے ہٹانا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

روزانہ چہرے پر برف لگانا کیوں ضروری ہے؟

خواتین برسات کے سہانے موسم میں جلد کو نقصان پہنچنے سے کیسے محفوظ رکھیں

40 سال سے زیادہ عمر کی خواتین یہ عادات لازمی اپنائیں

اس عمل کے بغیر آپ مہاسوں اور دانے کے مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

گرم پانی کبھی استعمال نہ کریں

اپنے چہرے کو گرم پانی سے ہر گزنہ دھوئیں، گرم پانی جلد کو خشک بناتی ہے۔ گرم پانی سے منہ دھونا جھریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

صابن بار کا استعمال کبھی نہ کریں

بار صابن سخت ہوتے ہیں، یہ آپ کی جلد کو خشک اور پھیکا زرد بنا سکتا ہے۔

منہ دھوئے بغیر کبھی نہ سوئیں

بستر پر جانے سے پہلے اپنا چہرہ دھونا کبھی نہ بھولیں۔ یہ ان لوگوں کیلئے بہت اہم ہے جو سارا دن باہر رہتے ہیں۔

اس سے گندگی، آلودگی اور اضافی تیل آپ کی جلد کو نقصان پہنچائے گا۔

صحیح طریقے سے مساج کریں

چہرے کی دیکھ بال کیلئے مساج بھی کروایا جاتا ہے، لیکن مساج کا درست طریقہ شاید ہی کوئی جانتا ہو۔

ہمیشہ اپنی جلد کو سرکیولر موشن میں مساج کریں نہ کہ نیچے کی طرف، نیچے کی طرف مساج کرنا آپ کی جلد کو سکڑنے اور اس کی لچک کو کھونے کا سبب بن سکتا ہے۔

کبھی بھی صرف چہرے پر وائپس کا استعمال نہ کریں

اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لیے کبھی بھی ڈائریکٹ فیس وائپس کا استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ آپ کے چہرے کو مناسب طریقے سے صاف نہیں کرتا ہے۔

Women

lifestyle

Beauty Tips

skin and beauty