Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، چیک پوسٹ کے قیام پر کشیدگی تاحال برقرار

سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 03:10pm
تصویر: الجزیرہ/ویب سائٹ
تصویر: الجزیرہ/ویب سائٹ

افغان فورسز کے ساتھ طورخم سرحدی گزرگاہ کےقریب چیک پوسٹ کے قیام پرافغان فورسز کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ سرحدی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ کےقیام سے کشیدگی تاحال برقرارہے۔ طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل ہے۔

سرحد کی دونوں طرف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

طورخم سرحد پر پاک افغان حکام کے مابین دو روز قبل مذاکراتی اجلاس بھی ہوا جس میں سرحدی گزرگاہ کھولنے پر بات چیت ہوئی تاہم اس اجلاس کے خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

مزید پڑھیں:

پاکستانی معیشت اور تجارت پر افغانستان کا ’غیرضروری مشورہ‘ قبول نہیں، پاکستانی دفتر خارجہ

طورخم بارڈر کی مسلسل بندش پر افغان وزارت خارجہ کا تفصیلی بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ افغان فورسز سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ قائم کرنا چاہتے تھے۔ جس پر پاکستان اور افغان فورسز کےدرمیان مسلح جھڑپ ہوئی۔

واقعے میں افغان فورسز کے دو اہلکار مارے گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

afghanistan

پاکستان

Torkham Border

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div