Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نمیرا سلیم 5 اکتوبر کو خلا میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرائیں گی

ورجن گلیٹک 04 5 اکتوبر کو پرواز کرے گا
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 09:29am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

5 اکتوبرکوخلا میں پرواز کرنے والے ورجن گلیکٹک میں پاکستان کی بہادر پولر ایڈونچررنمیرا سلیم بھی شامل ہوں گی۔

ورجن گلیکٹک نامی خلائی کمپنی نے 29 جون 2023 کو اپنی پہلی تجارتی خلائی سیاحت کی پرواز کا آغاز کیا۔

رواں ہفتے کمپنی نے گلیکٹک 04 کے لانچ کا اعلان کیا، جو کمپنی کی چوتھی کمرشل خلائی پرواز اور مجموعی طور پر نویں خلائی مشن ہوگا۔

اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار اس پروازمیں ایک پاکستانی نمیرا سلیم بھی شامل ہوں گی۔ وہ موناکو اور دبئی میں مقیم ایک پاکستانی پولر ایڈونچرر اور آرٹسٹ ہیں۔

نمیرا سلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسی حوالے سے ایک پوسٹ شئیر کی۔

مشکل ترین رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے کئی اعزازات اور کارنامے اپنے نام کرنے والی نمیرا سلیم 5 اکتوبر کو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم خلاء میں لہرائیں گی۔

کلکٹر آف فرسٹس سے مشہور نمیرہ سلیم امریکہ سے کمرشل خلائی جہاز کو مدار میں لے جانے کے بعد پہلی پاکستانی خلاباز ہونے کا اعزاز حاصل کریں گی۔

مزید پڑھیں:

سلطان النیادی خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے مسلمان خلا باز بن گئے

ریانہ برناوی خلا میں سفر کرنیوالی پہلی سعودی خاتون بن گئیں

’بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مسلمان خلا باز روزہ کیسے رکھے‘

یہ پرواز امریکہ، برطانیہ اور پاکستان کے تین خلائی سیاحوں کی میزبانی کرے گی۔

گلیکٹک 04 نیو میکسیکو میں اسپیس پورٹ امریکہ سے اڑان بھرے گا، مسافروں کو سب آربیٹل اسپیس پر پہنچا کرواپس لے آئے گا۔

سب آربیٹل پرواز خلا میں ایک مختصر سفر ہے جہاں خلائی جہاز اوپر جاتا ہے لیکن خلا میں نہیں رہتا ہے، یہ تھوڑی دیر کے لیے زمین کی فضا سے نکلتا ہے اور اس کے فورا بعد واپس آجاتا ہے۔ یہ زمین کا چکر بھی نہیں لگاتا۔

Space.com نے وضاحت کی ہے کہ خلائی سیاحوں کو ورجن کے وی ایس ایس یونٹی خلائی طیارے کے ذریعہ آسمان میں لے جایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’وی ایس ایس یونٹی کے مسافر چند منٹ کی بے وزنی کا تجربہ کریں گے اور زمین کو خلا کی سیاہی کے خلاف دیکھیں گے۔ خلائی جہاز کی سواری کے ٹکٹ کی قیمت اس وقت ساڑھے چار لاکھ ڈالر ہے‘۔

مہینے میں کم از کم ایک تجارتی خلائی پرواز شروع کرنے کا اپنا ہدف برقرار رکھتے ہوئے اب تک کمپنی نے گلیکٹک 01، گلیکٹک 02 اور گلیکٹک 03 کو بالترتیب 29 جون، 10 اگست اور 8 ستمبر کو لانچ کیا ہے۔

Pakistani

space

tourists

Virgin Galactic

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div