Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

چین کے وزیر دفاع کرپشن تحقیقات کی زد میں آگئے

لی شانگ فو کے خلاف تحقیقات کا تعلق فوجی ساز و سامان کی خریداری سے ہے، رپورٹ
شائع 15 ستمبر 2023 06:17pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو گزشتہ چند ہفتوں سے عوامی سطح پر نظر نہیں آرہے، عالمی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چینی وزیر دفاع پر مبینہ طور پر کرپشن الزامات ہیں اور ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر دفاع لی شانگ فو دو ہفتوں سے زائد عرصے سے عوام کی نظروں سے غائب ہیں۔ چینی حکام کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

روئٹرز کا کہنا ہے کہ ایک علاقائی سکیورٹی عہدیدار اور چینی فوج کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہنے والے افراد کے مطابق وزیر دفاع لی شانگ فو کے خلاف تحقیقات کا تعلق فوجی ساز و سامان کی خریداری سے ہے۔

واضح رہے کہ روئٹرز یہ تفصیلات حاصل کرنے سے قاصر رہا کہ کون سے سازوسامان کی خریداری کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ لی شانگ فو، جو کئی ہفتوں سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں، ان کو ممکنہ طور پر وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

روس کا امریکا کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

کینیڈا میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ کرنے والوں کو حکومت کی دھمکی

ممبئی: شدید بارش میں لینڈنگ کرنیوالے طیارے میں آگ لگ گئی

عالمی میڈیا کی رپورٹس میں تو چین کے وزیر دفاع سے کرپشن کے الزام میں تحقیقات کیے جانے کے دعوے کیے جارہے ہیں لیکن چین نے اس کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی سرکاری طور پر اس حوالے سے چین نے کوئی بیان جاری کیا۔

china

corruption

Chinese Defence Minister Li Shangfu

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div