Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

میئر کراچی مرتضٰی وہاب سے بلٹ پروف گاڑی لے کر نگراں وزیرداخلہ کو دے دی گئی

میئر کراچی کو مراد علی شاہ نے بلٹ پروف گاڑی الاٹ کی تھی
شائع 15 ستمبر 2023 07:32pm

نگراں سندھ حکومت نے مرتضٰی وہاب سے بلٹ پروف گاڑی واپس لے کر نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کو الاٹ کردی۔

نگراں سندھ حکومت نے مرتضٰی وہاب سے بلٹ پروف گاڑی واپس لے لی ہے، اور میئر کراچی کی گاڑی نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کو الاٹ کردی گئی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلٹ پروف گاڑی سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے الاٹ کی تھی، یہ گاڑی سابق وزیرداخلہ سہیل انورسیال کے بھی زیراستعمال رہی ہے، تاہم محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈی نیشن نے میئر کراچی سے گاڑی واپس لے لی ہے۔

Murtaza Wahab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div