Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
29 Shawwal 1445  

محمد ہمیش علی کیانی، پاک فوج کا گمنام شہید

ہمیش علی جنوبی وزیرستان میں 17 جنوری 2014 میں دہشتگرد حملے میں شہید ہوئے
شائع 16 ستمبر 2023 04:11pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد ہمیش علی کیانی گمنام شہداء میں شامل ہیں۔ نوجوان کو پاکستان آرمی میں شامل ہو کر وطن کے لیے شہید ہونے کا شوق تھا۔

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے ہمیش کیانی جنوبی وزیرستان میں 17 جنوری 2014 کو ترقیاتی پروجیکٹ کی تکمیل میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

اس حملے میں پاک فوج کے متعدد جوانوں سمیت محمد ہمیش علی کیانی بھی شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ، ’میرا بیٹا بہت دلیراوربہادرتھا، کہتا تھا میری شہادت کی دعا کرو‘۔

والد کے مطابق، ’ میرا ایک ہی بیٹا تھا جس کا مجھے بہت دکھ ہے، میرا بیٹا ہمیشہ کہتا تھا شہادت کی دعا کرو’۔

محمد ہمیش علی کیانی شہیدکے والد نے مزید کہا کہ ہماری فوج بہت قربانیاں دیتی ہے۔

شہداء کی یہ لازوال قربانیاں محفوظ اور ابھرتے پاکستان کی نوید سناتی ہیں۔

rawalpindi

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div