Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ: قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے انضمام الحق ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کریں گے

ایشیا کپ میں شکست اور فاسٹ بولرز کی انجریز چیف سلیکٹر کیلئے درد سر بن گئی
شائع 16 ستمبر 2023 10:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کریں گے۔

ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت اور پھر سری لنکا سے شکست اور فاسٹ بولرز کی انجریز چیف سلیکٹر انضمام الحق کے لیے درد سر بن گئی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان بابر اعظم سے اتوار کے روز ملاقات کریں گے جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ورلڈکپ کے لیے ٹیم پاکستان کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کریں گے۔

ملاقات میں ان فٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے متبادل فاسٹ بولرکے نام پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نسیم شاہ ورلڈ کپ سے باہر

پہلا کرکٹ ورلڈکپ کب اور کہاں کھیلا گیا، فاتح کون سی ٹیم رہی؟

سری لنکا کا اہم بالر ایشیا کپ فائنل سے باہر

جبکہ فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف اور محمد نواز کی پرفارمنس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا اور ان کے متبادل آپشنز بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

babar azam

PCB

lahore

inzimam ul haq

cheif selector

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pakistan team management

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div