Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

آئی فون 15 کے بعد ایپل کی ’آئی او ایس 17‘ اپ ڈیٹ بھی آگئی

آئی فون 10 ایس اور اس کے بعد کے تمام ماڈلز پر یہ اپ ڈیٹ ریلیز ہو چکی ہے
شائع 19 ستمبر 2023 10:10am
تصویر: ایپل۔کام
تصویر: ایپل۔کام

ایپل کمپنی ”آئی فون 15“ متعارف کروانے کے بعدنیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ”آئی او ایس 17“ بھی ریلیز کررہی ہے۔

آئی فون 10 ایس اور اس کے بعد کے تمام ماڈلز پر پیر کو آئی او ایس 17 کی یہ اپ ڈیٹ ریلیز کی جا چکی ہے۔

آئی او ایس 17 کی اپ ڈیٹ میں یہ نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

اسٹینڈ بائے موڈ

ویب سائٹ ”میک رُومرز“ کے مطابق آئی او ایس 17 میں ”اسٹینڈ بائی“ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو اپنے آئی فون استعمال نہ کرنے یا چارج کرنے پر بند ہونے کے باوجود وقت اور تاریخ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:

آئی فون استعمال کرنیوالے 2 ماڈلز آئندہ ماہ سے پہلے بدل لیں

آئی فون استعمال کرنے والے ہوشیار باش، فون بدلنے کا وقت آگیا

آئی فون 14 پرو مفت حاصل کرنے کے خواہشمند درخواست جمع کروا دیں

آئی فون صارفین اب اپنے پسندیدہ کیلنڈرز، تصاویر، موسم کی پیشن گوئی، میوزک پلے بیک کنٹرول، ویجٹس وغیرہ سیٹ کرسکتے ہیں۔

کونٹیکٹ پوسٹر

اس کے ساتھ ساتھ آئی فون کے صارفین اب آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ کے ذریعے ”کونٹیکٹ پوسٹر“ ڈیزائن کر سکیں گے، جس سے وہ کسی دوسرے صارف کو کال کرنے پران کا پوسٹر دیکھ سکیں گے۔

نیم ڈراپ

”نیم ڈراپ“ فنکشن آئی اوایس 17 کی نئی اہم اپ ڈیٹ میں سے ایک ہے۔ ایک آئی فون صارف اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فون کو دوسرے آئی فون صارف کے قریب رکھ کر معلومات حاصل کر سکتا ہے، جیسے نام، فون نمبر، ای میل اور تصویر۔

سوائپ ٹو ریپلائی اِن آئی میسج

آئی او ایس 17 کا ایک اور اہم فیچر کسی مخصوص میسج کے نیچے ریپلائی کرنے کا ہے۔ آئی فون یوزر اب کسی بھی پیغام کا جواب دینے کے لیے دائیں جانب سوائپ کر سکتے ہیں۔

ان خصوصیات کے علاوہ آئی او ایس 17 کی اپ ڈیٹ میں لائیو وائس میل، انٹرایکٹیو وِجِٹس، امپرووڈ آٹو کوریکٹ، ایپل میپس آف لائن، سٹکرز ڈرار اور سِری کے نئے فیچر بھی شامل ہیں۔

TECHNOLOGY

Apple

iPhone

Updates

Apple user

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div