Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کو دی جا رہی ہے؟

شاہین کے سسر شاہد آفریدی کا بیان بھی آگیا
شائع 19 ستمبر 2023 05:29pm

ایشیاء کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں کچھ خاص نہیں کرپائی، ٹیم ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی، انڈیا سے مار کھائی وہ الگ، اس کے علاوہ سری لنکا جیسی ٹیم سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے بعد سے ہی ٹیم لیجنڈری کرکٹرز کے علاوہ شائقین کے بھی نشانے پر ہے۔

خیر جو ہوگیا سو ہوگیا، اب اگلا ایونٹ ورلڈ کپ ہے جو 5 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، اور خبریں آرہی ہیں کہ شاداب خان کو ٹیم کی نائب کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔

لیکن اُڑتی اُڑتی یہ بھی سننے میں آئی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو پاکستانی ٹیم کا کیا نیا کپتان بنایا جا رہا ہے۔ جس پر شاہین کے سسر شاہد آفریدی کا بیان بھی آگیا ہے۔

ان خبروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے واضح کیا کہ انہوں نے شاہین آفریدی کو ٹیم کی کپتانی دینے کے حوالے سے کوئی سفارش نہیں کی۔

ایک مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے یہ بات پھیلائی جا رہی ہے کہ میں نے کہا تھا شاہین پاکستان ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں کیونکہ بطور کپتان وہ لاہور قلندرز کو دو بار پاکستان سپر لیگ کا خطاب دلوا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا وہ کپتان بنیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ایسی باتیں کیوں کی جارہی ہیں۔ میں ٹیم اور کھلاڑیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتا رہتا ہوں، لیکن لوگ اس کا تجزیہ اپنے انداز میں کرتے ہیں۔ میں واحد شخص ہوں جو شاہین کو کپتانی سے دور رکھنا چاہتا ہوں۔

تاہم، میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو شاداب خان کی جگہ ٹیم کا نیا نائب کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

شاداب ایشیا کپ میں اپنی بولنگ سے کوئی کمال نہ کر سکے اور 41 کی اوسط سے صرف 6 وکٹیں لے سکے۔

ایشیا کپ میں خراب کارکردگی کے بعد لیگ اسپنر ابرار احمد کو ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، حالانکہ انہوں نے ابھی تک کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا۔

ابرار نے پاکستان کے لیے 6 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور 38 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔

Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi

ICC ODI WORLD CUP 2023

Pakistan Team Captaincy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div