Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

شرجیل میمن کے خلاف پونے6 ارب روپے کرپشن کیس دوبارہ شروع کرنے کا حکم

کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا، عدالت
شائع 20 ستمبر 2023 10:29am
صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام۔ فوٹو — فائل
صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام۔ فوٹو — فائل

احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خلاف پونے6 ارب روپے کرپشن کیس پر ریمارکس دیئے ہیں کہ کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں رہنما پی پی پی اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف پونے6 ارب کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے نیب ترمیم کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا، گواہان کو بلاتے ہیں اور کیس کو چلاتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کل سپریم کورٹ کا حکم نامہ ملا ہے، عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

NAB

NAB Court

Pakistan People's Party (PPP)

Sharjeel Inam Memon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div