Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

لوگ چھپ چھپ کر ویڈیوز بناتے ہیں، شاہد آفریدی تنگ آگئے

لوگ عمرے پر بھی پرائویسی کا خیال نہیں رکھتے، آفریدی
شائع 21 ستمبر 2023 08:08am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مداح جہاں محبت کرتے ہیں وہیں بعض اوقات ان کے عمل سے پریشانی بھی ہوتی ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہسوشل میڈیا آنے سے لوگوں کی پرائیویسی ختم ہوگئی ہے متعدد بار لوگ ان کے اہل خانہ کی چھپ چھپ کر ویڈیوز بناتے ہیں، یہاں تک کہ دوران طواف بھی لوگوں نے باپردہ اہلیہ کے ہمراہ ویڈیوز بنانے کی کوششیں کیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ میں سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ اس کے استعمال کے لیے تعلیم لازمی ہے کیونکہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیم نہیں پہنچ پائی لیکن وہاں وائی فائی پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس اور عام جگہوں پر چھپ چھپ کر ویڈیوز بنانے کا اتنا دکھ نہیں لیکن ایسا کام مقدس مقامات پر ہوا۔

شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ دوران طواف بھی لوگ ان کی اور ان کی باپردہ اہلیہ کی ویڈیوز بناتے رہے اور انہوں نے ایسا کرنے والوں کو وہاں منع بھی کیا لیکن وہ نہ مانے تو میں نے ان موبائل چھینا اور پھر ان سے معذرت بھی کی، کیوں کہ میں خدا کے گھر میں تھا۔

Shahid Afridi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div