Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

والد بچوں کے تعلیمی نتائج پر بہترین اثر ڈال سکتے ہیں

بچوں کی تربیت کا عمل 'ماں کی گود سے' شروع ہوتا ہے لیکن باپ کی وابستگی بھی انتہائی اہم ہے
شائع 21 ستمبر 2023 03:09pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

بچوں کی تربیت کا عمل ماں کی گود سے شروع ہوتا ہے اور گو بچے کی تعلیم وتربیت میں ماں کا کردار بہت نمایاں ہوتا ہے۔ لیکن تحقیق میں یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ جن بچوں کے والد ان کے ساتھ پڑھتے اور کھیلتے ہیں ، ان کے تعلیمی نتائج میں واضح بہتری دیکھی جاتی ہے۔

طویل عرصے سے اس بات کو تسلیم کیا جاتا رہا ہے کہ بچے کی تعلیم اورنشوونما کے لیے والدین کی مصروفیت اہم ہے لیکن لیڈز یونیورسٹی کی سربراہی میں ایک مطالعہ میں اس طرف نشاندہی کی گئی ہے کہ والد بچوں کے تعلیمی نتائج پر ”منفرد اور اہم اثر“ رکھتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بچے کے پرائمری اسکول جانے سے پہلے والد کی زیادہ سے زیادہ وابستگی ان کے پہلے سال میں تعلیمی فائدہ پہنچاتی ہے جبکہ پانچ سال کی عمر میں وابستگی انھیں سات سال کی عمر کے اہم مرحلے کے جائزوں میں کامیابی میں اضافہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ اثر ریاضی کے مضمون میں قدرے زیادہ واضح ہے۔

اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کونسل کی جانب سے مالی اعانت سے کی جانے والی تحقیق میں جب ماؤں اور والد کے اثرات کے درمیان فرق کو دیکھا گیا تو والد کی شمولیت کا تعلیمی میدان پراثر دیکھا گیا جبکہ ماؤں کا جذباتی اور معاشرتی طرز عمل پر زیادہ اثر پڑا۔

مطالعے میں سفارش کی گئی ہے کہ والد کو ہر ہفتے اپنے بچوں کے ساتھ کھیل کود اور تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت نکالنا چاہئے۔ اسکے علاوہ ہفتے میں کئی بار متعدد قسم کی منظم سرگرمیوں میں مشغول ہونا چاہے وہ صرف مختصر وقت کے لئے ہی کیوں نہ ہو کیونکہ “یہ سرگرمیاں بچے کی علمی اور لسانی نشوونما کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں ۔ ایک دن میں صرف 10 منٹ فائدہ مند اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

لیڈزیونیورسٹی بزنس اسکول کی ریسرچ فیلو ڈاکٹر ہیلن نارمن کا کہنا ہے کہ مائیں بچوں کی نگہداشت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور اسی وجہ سے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا رحجان ان میں زیادہ ہوتا ہے، لیکن اگر والد بھی بچوں کی دیکھ بھال میں فعال طور پر شامل ہوں تو اس سےابتدائی تعلیمی سالوں میں بچوں کے بہتر گریڈ حاصل کرنے کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے کی زندگی کے ابتدائی مرحلے سے ہی ماں اور باپ کی ایک ساتھ بچے کی دیکھ بھال کرنا اہم ہے۔

پروفیسر ہیلن ڈوڈ، ایکسٹر میڈیکل اسکول میں بچوں کی نفسیات کی پروفیسر انکے مطابق “یہ تحقیق کا ایک مضبوط حصہ ہے، جوبچوں کی نشوونما میں والدین کی شمولیت کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے. “

یہ خاص طور پر دلچسپ ہے کہ والد کی شمولیت خاص طور پر وسیع تعلیمی نتائج سے منسلک ہے جبکہ ماؤں کی شمولیت مجموعی بہبود ، توجہ ، ذہنی صحت اور معاشرتی مہارتوں سے زیادہ قریبی طور پر منسلک ہے۔

تعلیم

father

emotional attachment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div