Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ: پیپلزپارٹی نے صوبائی پارلیمانی بورڈ شکیل دے دیا

تمام صوبوں کے الگ الگ بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں
شائع 23 ستمبر 2023 12:36pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

عام انتخابات سے متعلق پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیا ہے۔

سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور کے پی کے الگ الگ بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔

سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی راجا پرویزاشرف کو دی گئی۔

جنوبی پنجاب کے لئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کا سربراہ مخدوم احمد محمود کو بنایا گیا ہے۔

نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ بنایا گیا ہے ۔

خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div