Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

سیمی فاٸنل میں گرین شرٹس کو سری لنکا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست
شائع 24 ستمبر 2023 05:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کی دوڑ سے آوٹ ہو گئی، سری لنکا کے ہاتھوں گرین شرٹس کو سیمی فاٸنل میں 6 وکٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

چین کے شہر ہانگ ژو میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ کے سیمی فاٸنل میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں پر 75رنز بنا سکی۔

گرین شرٹس کے 8 بیٹرز ڈبل فگر تک نہ پہنچ سکے، شوال ذوالفقار 16، منیبہ علی 13 رنز بنا سکی کپتان ندا ڈار 9، عالیہ ریاض2 اور سدرہ امین 3 رنز بنا پائیں۔

سری لنکا کی کویشا دلہاری نے 2 اور ادیشیکا پروبھودانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں

چین میں 19ویں ایشینز گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان

ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 262 رکنی دستہ چین جائے گا

جواب میں سری لنکا ویمنز نے 16.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کیا۔

پاکستان کی خواتین ویمنز کرکٹ ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف برونز میڈل کے لیے مدمقابل ہوگی جبکہ فاٸنل میں سری لنکا کا مقابلہ انڈیا سے ہوگا۔

semi final

china

pakistan vs sri lanka

ASIAN GAMES

Pakistan Women's Cricket Team

19th asian games

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div