Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس: جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم اورجوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن طلب

حکومت کو رہائش کا کرایہ کون ادا کرتا ہے؟ عدالت کا استفسار
شائع 25 ستمبر 2023 10:54am
تصویر: گوگل
تصویر: گوگل

عدالت نے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم اورجوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی غیرقانونی رہائش الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس بابرستارنے رازق سنجرانی توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

رازق سنجرانی اپنے وکیل کے ہمراہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

رازق سنجرانی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ رازق سنجرانی کی رہائش الاٹمنٹ کی درخواست منظور ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

عدالت نے وکیل اس استفسار کیا کہ حکومت کو رہائش کا کرایہ کون ادا کرتا ہے۔

عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم اور جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرلیا اور کیس کی سماعت کل (26 ستمبر) تک ملتوی کردی۔

sadiq sinjrani

Islamabad High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div