Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

کپل دیو کو دن دیہاڑے اغوا کرلیا گیا؟ ویڈیو نے بھارت میں طوفان مچا دیا

گوتم گمبھیر نے کلپ کو ”ایکس“ پر شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔
شائع 25 ستمبر 2023 08:04pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پیر کو چند سیکنڈ کے ایک ویڈیو کلپ نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔ تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں کرکٹ کے بھارتی لیجنڈ کپل دیو سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کو دکھایا گیا، جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، منہ پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور دو آدمی انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جا رہے تھے۔

بظاہر ایسا لگ رہا تھا جیسے کپل دیو کو اغوا کرکے لے جایا جارہا ہے۔

کرکٹر سے سیاستدان بننے والے گوتم گمبھیر نے اس کلپ کو ”ایکس“ پر شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے لکھا، ’یہ کلپ کسی اور کو بھی موصول ہوا ہے؟ امید ہے کہ یہ اصل میں کپل دیو نہیں ہیں اور کپل پاجی ٹھیک ہوں‘۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے اگرچہ کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر متعدد فالوورز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک پروموشنل چال سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

بہت سے نیٹیزنز نے اس ویڈیو کے لیے اشتہاری فرم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کرکٹ لیجنڈ کی خیریت اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

مزید پڑھیں

بھارتی شخص نے مارپیٹ کے بعد بیوی کی شادی عاشق سے کروادی

دفتری کرسی پر بیٹھ کر رکشہ چلانے کی ویڈیو وائرل

بھارتی جج نے ’سِنگھم‘ سمیت دیگر فلموں پر سوال اٹھا دیے

کچھ لوگوں نے پچھلے سال کی ایک ویڈیو یاد دلائی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کرکٹ مبصر ہرشا بھوگلے ویڈیو لنک کے ذریعے اسپورٹس پورٹل سے بات کرتے ہوئے اچانک غائب ہو گئے ہیں۔ ہرشا بھوگلے کا ویڈیو ایک پروموشنل چال تھی۔

بعد ازاں، کپل دیو کے مینیجر راجیش پوری نے تصدیق کی کہ کپل دیو کے اغوا کی ویڈیو دراصل ایک اشتہار کا حصہ ہے۔

kidnapped

Viral Video

Kapil Dev

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div