Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بھارتی شخص نے مارپیٹ کے بعد بیوی کی شادی عاشق سے کروادی

شوہرنے نہ صرف یہ شادی کروائی بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ دونوں بحفاظت اپنے گاؤں پہنچ جائیں
شائع 25 ستمبر 2023 01:12pm
تصویر: تائمز آف انڈیا/ویب سائٹ
تصویر: تائمز آف انڈیا/ویب سائٹ

بھارتی ریاست اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کے عاشق سے کروا دی۔

شوہر نے یہ فیصلہ اس وقت لیا جب بہار سے تعلق رکھنے والے عاشق اس کی بیوی سے ملنے پہنچا اورخاتون کے سسرال والوں نے اسے گھر کے اندر پکڑ لیا۔

دیوریا کے بریار پور گرام پنچایت کے مقامی گاؤں کے نوجوان کی شادی بہار کے گوپال گنج ضلع کی ایک لڑکی سے ہوئی تھی۔

شادی ٹھیک چل رہی تھی لیکن خاتون کا سابق عاشق بہار کے گوپال گنج سے دیوریا پہنچا، وہ خاتون کے سسرالی گھر میں گھسنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم اسے گھر والوں نے پکڑ لیا۔ کچھ ہی دیر میں گاؤں والے وہاں جمع ہو گئے۔

مزید پڑھیں:

90 برس کی عمر میں 5ویں شادی کرنیوالے شخص کا نوجوانوں کو مشورہ

پہلی بار پاکستانی جوڑے نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرلی

پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

نوجوان کی گھر کے اندر ہونے کی وجہ معلوم ہوئی تو اہل خانہ اور گاؤں والوں نے اس کی پٹائی کی۔ تاہم خاتون نے اپنے شوہر سے نوجوان پر رحم کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ وہ کس طرح اس نوجوان کو جانتی ہے اور وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

جب شوہر کو اس رشتے کے بارے میں پتہ چلا تو اس نے سب سے کہا کہ وہ نوجوان کو مارنا بند کر یں۔ بعد میں شوہر نے نہ صرف اپنے گھر والوں کو بلکہ گاؤں والوں کو بھی قائل کیا کہ وہ اپنی بیوی کی شادی عاشق سے کروا رہا ہے۔

انوکھی مثال قائم کرنے والے شوہرنے نہ صرف یہ شادی کروائی بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ دونوں بحفاظت اپنے گاؤں پہنچ جائیں۔

Uttar Pradesh

Wife

Husband

Domestic Voilence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div