Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

قومی کھلاڑیوں اورآفیشلز کے ویزے لگے پاسپورٹس پی سی بی کو موصول ہوگئے۔
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2023 04:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت روانگی کی منتظر قومی کرکٹ ٹیم کو ویزوں کےاجراء کا اونٹ بالآخرکسی کروٹ بیٹھ گیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردیے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کل صبح ساڑھے 3 بجے بھارت روانہ ہوگی جہاں 9 گھنٹے قیام کیا جائے گا اور اسے کے بعد بذریعہ دبئی حیدرآباد دکن پہنچے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ دبئی سے شام 8 بجے بھارتی حیدرآباد پہنچے گا۔

قومی کھلاڑیوں اورآفیشلز کے ویزے لگے پاسپورٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہوگئے ہیں۔

پاکستانی 29 ستمبر کو پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔

ورلڈکپ کیلئے روانگی کے شیڈول کے مطابق کھلاڑی آج رات علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے رات 9 بجے دبئی روانہ ہوں گے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ بھارتی شہر حیدرآباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستانی اسکواڈ کے ویزے منظور کرلیے گئے تھے جس کی تصدیق آئی سی سی کر چکا ہے۔

تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل یو اے ای میں ٹیم کے بانڈنگ ٹرپ کا منصوبہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

بھارت نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر رکھے تھے۔

Pakistan Cricket Team

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div