Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

جلد کی ’مہنگی‘ دیکھ بھال چھوڑیں، سستے پودینے سے وہی فوائد حاصل کریں

پودینہ نہ صرف کھانوں کو خوشبو دار بناتا ہے بلکہ چہرے کی جلد کو بھی نکھارتا ہے
شائع 27 ستمبر 2023 09:32am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

خواتین کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر عمر میں پُرکشش نظر آئیں، اس لیے وہ اپنی جلد کا ہر طریقے سے خیال رکھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

خواتین کی ایک بڑی تعداد مہنگی اسکن کئیر مصنوعات کے بجائے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرتی ہے۔

تقریباً ہر گھر میں پایا جانے والا پودینہ نہ صرف کھانوں کو خوشبو دار بناتا ہے بلکہ یہ چہرے کی چمک کو نکھارنے کی خاصیت بھی رکھتا ہے۔

بنیادی طور پراسے بھارت، برازیل اور چین میں کاشت کیا جاتا ہے، یہ فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

پودینہ صرف چٹنی بنانے کیلئے نہیں، آپ کی صحت کیلئے بھی بہترین ہے

فوراً نیند کی وادیوں میں پہنچانے والے چار مصالحے

روزانہ کی خوراک میں کتنے پھل اور سبزیاں لازمی ہونی چاہئیں؟

خواتین پودینے کا استعمال کرتے ہوئے ان ٹوٹکوں کی مدد سے اپنی جلد کوباآسانی نکھار سکتی ہیں۔

فیس ٹونر

چہرے کی جلد کو آرام اور سکون دینے کے لیے پودینہ کا ٹونر آپ ایک بہرین انتخاب ہے، اس کو تیار کرنے کیلئے ایک برتن میں 2 کپ پانی ابالیں اور اس میں 1 کپ پودینے کے پتے شامل کریں۔

اس مکسچر کو 30 سے 35 منٹ تک پکنے دیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد پانی کو چھان لیں۔

منہ دھونے کے بعد اس ٹونر کو اپنے چہرے پر اسپرے کرتے رہیں۔

فیس پیک

ایک پیالے میں ایک چوتھائی کپ پودینہ کے پتوں کو کچل کر اس میں 1 چمچ شہد، 1 چمچ دہی اور لیموں کے چند قطروں کو اچھی طرح مکس کریں۔

اپنے چہرے کو اچھی طرح دھونے کے بعد اس فیس پیک کو اپنے چہرے پر 30 منٹ کیلئے لگا رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

Women

Beauty Tips

skincare

beauty

Mint leaves