Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

بےبنیاد مقدمہ بازی: سپریم کورٹ نے درخواست گزار پرایک لاکھ روپیہ جرمانہ عائد کردیا

اچیف جسٹس قاضی فاٸزکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
شائع 28 ستمبر 2023 11:00am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

سپریم کورٹ نے بےبنیاد مقدمہ بازی پردرخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فاٸزکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بے بنیاد اورفضول مقدمہ بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ عمومی طور پرلچک کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، درخواست گزارپرماضی میں بھی جرمانہ ہوا۔ عدالتی وقت ضائع کرنے پر ایک لاکھ ہرجانہ کرتے ہیں۔ ہائیکورٹ نے بھی فضول مقدمہ بازی پردرخواست گزارپر دو لاکھ روپے کا ہرجانہ عائد کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کرنے کی ہدایت کی۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پرسول کورٹ کا فارم موجود ہے۔

واضح رہے کہ محمد الیاس نامی شہری نے پراپرٹی سے متعلق قبضہ کیخلاف درخواست داٸر کی تھی۔

Supreme Court

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div