Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ایشین گیمز: اسکواش مینز ایونٹ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

عاصم خان ، نور زمان اور ناصر اقبال کی شاندار پرفارمنس
شائع 28 ستمبر 2023 09:46pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / پاکستان اسکواش فیڈریشن
فوٹو ــ ٹوئٹر / پاکستان اسکواش فیڈریشن

ایشین گیمز میں آج پاکستان نے تین مقابلوں میں حریف ٹیموں کو شکست دی۔ ہاکی ٹورنامنٹ میں ازبکستان کو اٹھارہ- دو سے ہرا دیا۔ پاکستانی باکسر نے متحدہ عرب امارات کے باکسر کو پانچ صفر سے ہرایا۔ اسکواش مینز ایونٹ میں بھی پاکستان نے کویت کو تین صفر سے شکست دے دی۔

ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ازبکستان کو ہرا کر لگا تار تیسری کامیابی اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے ازبکستان کو اٹھارہ-دو سے شکست دے دی، ارباز احمد نے پانچ، افراز اور رانا عبد الوحید نے تین تین گولز کئے، عمر بھٹہ، عبدالرحمن نے دو دو گول کیے، جبکہ رومان، محمد سفیان اور ارشد لیاقت نے ایک ایک گول کیا۔

چین میں جاری ایشین گیمز کے باکسنگ مقابلے میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے باکسر کو ہرادیا۔

پاکستانی باکسر زوہیب رشید نے 51 کلوگرام کیٹیگری میں متحدہ عرب امارات کے باکسر کو شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات کے سلطان النعیمی کے خلاف زوہیب رشید نے پانچ- صفر سے مقابلہ جیت لیا۔

ایشین گیمز: اسکواش مینز ایونٹ میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز کے اسکواش مینز ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے کویت کو شکست دے دی، پاکستان نے کویت کو تین صفر سے ہرا دیا۔

پاکستان ٹیم نے آخری گروپ میچ با آسانی جیت لیا جس کے ساتھ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی اورساتھ ہی کا ایک میڈل بھی یقینی ہوگیا ہے۔

عاصم نے عبداللّٰہ المزائین کو گیارہ نو ، نو سات اور گیارہ نو سے شکست دی جبکہ نور زمان مصری کھلاڑی عمار الطمیمی کے خلاف گیارہ سات، گیارہ چھ، چھ گیارہ اور تیراہ گیارہ سے فاتح ٹھہرے۔

پاکستان کے ناصر اقبال نے فلاح محمد کو سنسنی خیز مقابلے میں گیارہ چھ، گیارہ آٹھ، اٹھ گیارہ، نو گیارہ اور 0صفر گیارہ سے شکست دی۔

Pakistan Hockey Team

ASIAN GAMES

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div