Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارت میں پاکستانی ٹیم کا استقبال کیسے ہوا، ایک نئی کہانی سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد پر سیکڑوں بھارتی شائقین نے تالیاں بجا کر استقبال کیا
شائع 28 ستمبر 2023 10:27pm
A grand welcome for Pakistani cricket team in India - Aaj News

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچنے پر سیکڑوں بھارتی شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ مقامی شائقین پاکستانی کرکٹرز کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے قطار میں کھڑے دکھائی دیے، شاہینوں کی ویڈیو بھی بنائی اور انھیں نام لے کر پکارتے رہے۔

5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد پر سیکڑوں بھارتی شائقین نے تالیاں بجا کر استقبال کیا ہے۔

پاکستانی دستہ بدھ کی رات جنوبی بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا اور مقامی شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جو سرحد پار سے کرکٹ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے قطار میں کھڑے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائقین اپنے فون سے تصاویر لے رہے ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں کے نام پکار رہے ہیں تاکہ ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی جا سکے۔

ٹرمینل کے باہر اور ہوائی اڈے سے باہر جانے کے راستے میں زیادہ ہجوم کھلاڑیوں کا انتظار کر رہا تھا۔

انہوں نے پاکستان کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کے لئے اس وقت خوشی کا اظہار کیا جب وہ ٹیم کی بس میں سوار ہوتے ہوئے مسکرائے اور ہاتھ ہلائے۔

ہوٹل پہنچنے پر بھی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، خواتین نے کھلاڑیوں کے گلے میں اعزاز کے طور پر شال ڈالیں جبکہ کھلاڑیوں پر عطر بھی چھڑکا گیا اور خواتین خوش آمدید کے کارڈ تھامے بھی کھڑی دکھائی دیں۔

babar azam

Pakistan vs India

world cup 2023

Pakistani Cricket team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div