Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، نوٹیفکیشن
شائع 30 ستمبر 2023 11:43pm
تصویر: روئٹرز / فائل
تصویر: روئٹرز / فائل

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 8روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 323 روپے 38 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 11روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 318 روپے 18 پیسے ہوگئی۔

مزید پڑھیں

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کی تردید کردی

پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ، ڈیزل بھی مہنگا

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

اس کے علاوہ لائیٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے اور ان کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطا بق پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں کمی اور ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کے باعث کیا گیا ہے۔

petrol price

اسلام آباد

Petroleum products

petroleum prices

Petroleum Division

Fuel Price

Fuel Price in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div