Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کی تردید کردی

حالیہ دنوں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ترجمان اوگرا
شائع 25 ستمبر 2023 02:04pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اٹھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی پرمنحصر ہیں اور حالیہ دنوں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اٹھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی پرمنحصر ہیں، اور حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے، اور قیمتوں سے متعلق قیاس آرائی تیل سپلائی میں خلل ڈال سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ امکان ہے ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے اگلے 15 دن کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔

نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر کو قوم کو خوشخبری ملے گی، مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، امید ہے پہلی تاریخ کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوگی، بجلی کی کمی قیمتوں میں کوشاں ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ

واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا، اور اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331.38 روپے ہوگئی تھی۔

حکومت کی جانب سے 16 ستمبر کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329.18 روپے ہوگئی تھی۔

Petroleum products

Petrol

petroleum prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div