Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نوازشریف کی واپسی، مسلم لیگ ن آج سے لاہور میں جلسوں کا آغاز کرے گی

ن لیگ کا پہلا جلسہ حلقہ این اے 123 شاہدرہ میں آج شام 7 بجے ہوگا
شائع 01 اکتوبر 2023 11:19am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کی تیاری کے سلسلے میں مسلم لیگ ن آج سے لاہور میں اپنے جلسوں کا آغاز کرنے جارہی ہے، اور پہلا جلسہ حلقہ این اے 123 شاہدرہ میں آج شام 7 بجے ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں ان کی جماعت نے اپنے قائد کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اور اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کئے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن اپنے قائد کی واپسی کی تیاری کے سلسلے میں آج سے جلسوں کا آغاز کررہی ہے، لیگی چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز آج لاہورمیں جلسوں کا آغاز کریں گے۔

مسلم لیگ ن کا پہلا جلسہ آج حلقہ این اے 123شاہدرہ میں شام 7 بجے ہو گا، جس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی، قانونی ٹیم کو یقین ہے کہ نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت مل جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے اور انہیں فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کے بعد اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دیں گے، اس حوالے سے قانونی ٹیم کی رائے میں نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہے، اس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں، جس کی بنیاد پر نواز شریف کو ریلیف ملنے کا قوی امکان ہے

PMLN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div