Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیوروں کو زیادہ کما کر دینے والی ایپ

اوبر کو اس ایپلی کیشن سے شدید نفرت، مقدمہ دائر کردیا
شائع 01 اکتوبر 2023 06:35pm

مارچ 2023 میں لوئیسا پریرا نامی آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے سواری اٹھانے کے اپنے طریقے میں تھوڑی سی تبدیلی کی اور فوراً ہی اپنی ہفتہ وار آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوتے دیکھا۔

پریرا نے صرف اپنے فون پر ایک ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی جو بتاتی تھی کہ کونسی سواری ان کیلئے منافع بخش ہے۔

عام طور پر، جب گاہک رائیڈ ہیلنگ ایپس جیسے ”اوبر“ وغیرہ بُک کرتے ہیں تو ڈرائیورز مکمل فاصلہ، مطلوبہ وقت، اور وہ رقم دیکھ سکتے ہیں جو انہیں ادا کی جائے گی۔

لیکن ”اسٹاپ کلب“ (StopClub) نامی ایپلی کیشن ڈرائیوروں کو مزید وضاحت فراہم کرتی ہے۔

یہ ایپ پیش کردہ کل کرایہ کی رقم کو توڑ دیتی ہے اور فی کلومیٹر یا فی گھنٹہ کی شرح کا فوری تخمینہ پیش کرتی ہے۔

اگر ڈرائیور کو لگے کہ یہ بہت کم ہے، تو وہ سفر سے انکار کر سکتا ہے اور اس سواری کی تلاش کر سکتا ہے جو منافع بخش ہو۔

اسٹاپ کلب کی تکنیک کوئی راز نہیں ہے، بہت سارے ڈرائیورز سواری اٹھانے سے پہلے اپنے ذہن میں ایک حساب لگاتے ہیں۔

ڈرائیوروں کے مطابق StopClub کی وضاحت نے سب سے زیادہ منافع بخش سواریوں کو ہدف بنا کر ان کی کمائی بڑھانے میں مدد کی ہے۔ ان میں سے زیادہ تجربہ کار لوگ بھی ایپ کو کارآمد سمجھتے ہیں۔

پریرا کے مطابق کیونکہ اوبر ڈرائیوروں کے پاس یہ فیصلہ کرنے کے لیے صرف سات سیکنڈ ہوتے ہیں کہ آیا سواری کو قبول کرنا ہے یا رد کرنا ہے، تو اس قلیل وقت میں اسٹاپ کلب نے ڈرائیوروں کی زندگیوں کو آسان بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی اپنے دماغ میں حساب کتاب کرنے کی عادی تھی، لیکن اگر آپ اس کے بارے میں سوچتے ہیں، تو ہمیں بہت سی چیزوں پر توجہ دینا ہوگی: ٹریفک، مسافر، ممکنہ چور، پیدل چلنے والے، اس طرح دن کے اختتام تک ہمارے دماغ تھک چکے ہوتے ہیں۔’

2017 میں لانچ کی گئی ایپ ”StopClub“ نے شروع میں معمولی کامیابی دیکھی۔ اس میں ایک نقشہ پیش کیا گیا جہاں ڈرائیور ایک دوسرے کے مقام کا پتہ لگا سکتے تھے اور ایک خفیہ کیمرہ جو انہیں مسافروں کے ساتھ پریشانی کی صورت میں سواریوں کے دوران احتیاط سے آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا تھا۔

فروری میں StopClub نے ایک ہوشیار ہیک کا استعمال کرتے ہوئے کمائی کیلکولیٹر متعارف کرایا جو کرایہ کو براہ راست رائیڈ شیئرنگ ایپ سے پڑھتا ہے اور حساب دکھاتا ہے۔ یہ ڈرائیور کی طرف سے مقرر کردہ ایک خاص قیمت سے کم کرایوں کو خود بخود مسترد کر سکتا ہے۔

جب سے اس ایپ نے کرایہ کیلکولیٹر شامل کیا ہے، اسٹاپ کلب فروری میں تقریباً 87,000 فعال صارفین سے آج برازیل بھر میں 250,000 تک پہنچ گیا ہے۔

اوبر برازیل نے جولائی میں StopClub پر مقدمہ دائر کردیا اور دعویٰ کیا کہ ایپ غیر قانونی طور پر مسافروں، ڈرائیوروں اور سواری کی قیمتوں سے متعلق خفیہ ڈیٹا حاصل اور محفوظ کر رہی ہے۔

اوبر نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسٹاب کلب اوبر کے کاپی رائٹ اور مقابلے کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

جواب میں، StopClub نے کہا کہ یہ ڈیٹا کو نکالتا یا ذخیرہ نہیں کرتا، اس کے بجائے جب Uber یا کوئی اور رائیڈ ایپ کسی ڈرائیور کو سواری کی پیشکش کرتی ہے توStopClub صرف اسکرین پر دکھائی جانے والی معلومات کو پڑھتا ہے اور پہلے سے پروگرام شدہ کیلکولیشن کو انجام دیتا ہے۔

اگست کے آخر میں اوبر ایپ کو بلاک کرنے کا مقدمہ ہار گئی۔

uber

Stop Club

Ride Hailing Apps

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div