Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

امریکا نے سٹیلائٹ پروگرام میں ایران کی کامیابی کا اعتراف کر لیا

ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اقوام متحدہ کی پابندیاں رواں ماہ ختم ہونے والی ہیں
شائع 02 اکتوبر 2023 12:38pm

امریکا نے خاموشی کے ساتھ تسلیم کیا ہے کہ ایران کے نیم فوجی دستے نے رواں ہفتے ایک سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں لانچ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے جو سیٹلائٹ لانچ کیا ہے، وہ دوسرے ممالک سے مشابہت رکھتا ہے، اس پہلے امریکا ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد کرنے پر تنقید کرتا تھا۔

امریکی فوج نے ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے تبصرے کے لیے بار بار کی جانے والی درخواستوں کا جواب نہیں دیا گیا۔

ایران نے بدھ کو نور-3 سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا، جو کہ ایران کے سویلین خلائی پروگرام کی مسلسل ناکامی کے بعد کے یہ کامیابی کے ساتھ لانچ ہوا تھا۔

جمعہ کے روز ایک اسپیس ٹریک نامی ویب سائٹ کی جانب سے اعداد و شمار جاری کیے تھے، جس میں نور-3 سیٹلائٹ کو مدار میں دیکھایا گیا ہے۔

ویب سائٹ کے لیے معلومات امریکی سپیس فورس کے 18ویں اسپیس ڈیفنس اسکواڈرن کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں، جو کہ امریکی فوج کا جدید ترین دستہ ہے۔

اس نے سیٹلائٹ کو زمین کی سطح سے 450 کلومیٹراوپر رکھا ساتھ ہی سیٹلائٹ کو لے جانے والے راکٹ کو بھی دیکھایا ہے، جسے 2020 میں پہلی بار لانچ کیا تھا۔

جمعرات کی رات ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے گارڈ اسپیس کمانڈر جنرل علی جعفرآبادی نے نور-3 سیٹلائٹ کے حوالے سے کہا کہ یہ پہلے دو مشن سے زیادہ بہتر ہے، جبکہ 2020 میں لانچ کیے جانے والا ناکام ہوگیا تھا۔

جعفرآبادی نے کہا کہ نور-3 میں اپنی رفتار کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر آپ دنیا کی حالیہ جنگوں پر نظر ڈالیں، تو آپ دیکھیں گے کہ میدان جنگ میں کامیابی کا انحصار سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال پر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اب تمام ترقی پسند ممالک کی مسلح افواج اپنے تمام آلات کو ریموٹ کنٹرول بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کا سیٹلائٹ لانچ کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی نفی کرتا ہے اور اس نے تہران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی کوئی سرگرمی نہ کرے جس میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل شامل ہوں۔

واضح رہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق اقوام متحدہ کی پابندیاں 18 اکتوبر کو ختم ہونے والی ہیں۔

Iran

USA

Noor 3 Satellite

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div