Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

مصباح الحق نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پاکستان ٹیم کو کیا تجویز دیں؟

مصباح الحق قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں اچھی کاکردگی سے زیادہ پر امید نہیں
شائع 02 اکتوبر 2023 07:45pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں اچھی کاکردگی سے زیادہ پر امید نہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ عالمی کپ کے دوران پاکستان ٹیم مشکلات میں ہے، ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کے بعد مشکلات ہوئیں، اچھے نتائج کے لیے خصوصی کارکردگی دکھانا ہوگی، بھارت کے خلاف میچ سے قبل دونوں میچز کافی اہم ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نیدر لینڈز اور سری لنکا سے میچز میں اچھا پرفارم کرنا ضروری ہوگا، اگر دونوں میچز میں نتائج حق میں نہیں آئے تو ٹیم پر دباؤ آجائے گا، ہر ٹیم کا اپنا کھیلنے کا طریقہ ہوتا ہے، اگر 350 رنز بن جائیں تو میچ جیتنا چاہیئے۔

فخر زمان کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ فخر زمان کا آؤٹ آف فارم ہونا پریشانی کی بات ہے۔ فخر کو پریشر سے باہر نکلنا ہوگا، وہ اچھی کنڈیشن میں پاکستان کے لیے بڑا اسکور کرسکتا ہے، فخر کو اس لیے بیک کیا جارہا ہے کیونکہ وہ ٹیم کے کام آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں

بھارتی لڑکی نے ’افتی چاچا‘ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

ورلڈکپ: آسٹریلیا سے وارم اپ میچ کیلئے قومی ٹیم کی سخت محنت

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے حیدرآباد میں پاکستانی کھلاڑیوں کو جوائن کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں، کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے، ہر میچ میں اپنا بہترین دینا ہوگا، نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں سعود شکیل نے کافی زبردست کھیل پیش کیا تھا۔

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اہم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ٹاپ کیٹیگری میں ہونا چاہیئے، یہ سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا فیصلہ ہے جس میں میری رائے شامل نہیں۔

karachi

Fakhar Zaman

Misbah ul Haq

world cup 2023

Pakistani Cricket team

Over 40s Cricket Global Cup 2023

Veterans Global Cricket Tournament

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div