Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات، کابینہ نے منظوری دے دی

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا
شائع 02 اکتوبر 2023 08:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وفاقی کابینہ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے نئے چیئرمین کے لیے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اراکین نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی خدمات

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر ہلال امتیاز پاکستان آرمی اور اقوام متحدہ مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی اور نظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ وہ پبلک پالیسی اینڈ نیشنل سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل ہیں، انہوں نے 2010 کے سیلاب کے دوران جی آئی ایس کے شعبہ میں پبلک پالیسی رسپانس پر تحقیقی مقالہ مرتب کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا، فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق ان کے مقالے پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیں

فوج کا انتخاب ہونے پر ’معذرت خواہ‘ نہیں ہوں، نگراں وزیر اعظم

عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، کاکڑ

جعلی شناختی کارڈ کا دھندہ: 5 نادرا افسران گرفتار

این ڈی یو واشنگٹن ڈی سی سے نیشنل ریسورس اسٹریٹجی (سی اینڈ آئی ٹی انڈسٹری اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ) میں ایم ایس کیا جہاں انہیں ایک ممتاز گریجویٹ قرار دیا گیا، اس وقت وہ نسٹ (NUST) اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں اور ان کا تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پلانٹ ڈزیزز کا پتہ لگانے سے متعلق ہے۔

منیر افسر نے آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوﺅں سے متعلق کریڈٹ کے لئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں، آئی ٹی سے متعلق کام کے تجربے میں ملٹری جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) آفیسر کے طور پر یو این ایم ایس میں خدمات دے چکے ہیں۔

سنہ 2010 کے سیلاب کے دوران سیلاب سے بحالی کے لیے جی آئی ایس ایپلی کیشن کی تیاری میں ان کی وسیع پیمانے پر خدمات موجود ہیں، میجر جنرل کی حیثیت سے وہ ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز اینڈ انٹیلی جنس (C41) ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے جو آئی ٹی کے مکمل انتظام کی ذمہ دار ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد وہ انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کے ساتھ ساتھ کمانڈر پاکستان آرمی سائبر کمانڈ بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی 6 اور 19 ستمبر 2023 کے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

نگراں وزیراعظم کی کابینہ سے گفتگو

وفاقی کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پیشہ وارانہ تعلیم اور فنی تربیت کے پروگرامز کو عالمی سطح پر ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، ہنر مند افراد کی بیرون ملک روزگار مواقع بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں، افرادی قوت ہمارا سرمایہ ہے، عصری تقاضوں کے مطابق ہنر کی فراہمی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

وزیر اعظم نے فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے موجودہ تمام مراکز کو فعال بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں سعودی ایجنسی تکامل اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے مابین سروس لیول ترمیمی معاہدے اورایریا اسٹڈیزسینٹر، یونیورسٹی آف پشاوراورہنگری کی یونیورسٹی کے مابین معاہدے کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ خزانہ کی سفارش پر سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دی ۔

کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر 3 مجوزہ ناموں میں سے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا کی تقرری کی منظوری دے دی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ سلیکشن کمیٹی نے نادرا کے چیئر مین کے لیے 3 بہترین امید واروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے۔

وفاقی کابینہ نے تفصیلی غورخوض کے بعد نادرا کے نئے چئیرمین کے لیے لیفٹننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تقرری کی منظوری دی۔

اسلام آباد

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

Nadra chairman

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

National Database & Registration Authority (NADRA)

carataker cabinate

Lieutenant General

Muhammad Munir Afsar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div