Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام مہنگا تیل خریدنے سے گریزاں، پیٹرول کی کم ترین فروخت ریکارڈ

کورونا وبا کے بعد سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی یہ کم ترین فروخت ریکارڈ کی گئی ہے، ماہرین
شائع 03 اکتوبر 2023 11:41am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتیں اس کی فروخت پر اثر انداز ہونے لگیں اور عوام نے مہنگا پیٹرول خریدنے سے بھی گریز کرنا شروع کردیا۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے مطابق اگست کے مقابلے ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 فیصد کم ہوئی اور اس دوران صرف 10 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بجلی پیدا کرنے والے فرنس آئل کی فروخت میں بھی 61 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ماہرین نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی یہ کم ترین فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپےکی کمی کی ہے۔

ملک میں ان دنوں 15 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر ہے۔

اس سے قبل 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 26 روپے تک اضافہ کیاگیا تھا جس سے پیٹرول 332 روپے تک جا پہنچا تھا۔

petrol price

Petroleum products

Petrol