Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کردی گئی

ایشیا کپ میں انجری کا شکارہونے کے باعث فاسٹ بالر ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہیں
شائع 04 اکتوبر 2023 09:11am

ایشیا کپ میں انجری کا شکارہو کرورلڈ کپ کھیلنے سے محروم فاسٹ بالرنسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری لندن میں کی گئی ہے۔

فاسٹ بالر کو اس سرجری کے بعد 4 سے 6 ہفتوں کے لیے آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے بعد وہ مکمل صحتیاب ہو کر پھر سے بالنگ کرسکیں گے۔

چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن مغیث شیخ نے اسپتال سے نسیم شاہ کے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ وہ کندھے پر معمولی چوٹ کے بعد اب بہتر حالت میں ہیں، انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں، انشاء اللہ وہ جلد ایکشن میں آجائیں گے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت سے ٹاکرے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انجری کے باعث وہ بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

پاکستان

Naseem shah

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div