Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سائفرکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی ان کیمرہ سماعت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
شائع 04 اکتوبر 2023 02:29pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی کی جانب سے ان کیمرہ سماعت کی درخواست پرفیصلہ جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرسماعت9 اکتوبرکو اوپن کورٹ میں ہو گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں واضح کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کھلی عدالت میں ہوگی، حساس معلومات یا دستاویزات ریکارڈ پر آنے پر سماعت ان کیمرہ کردی جائے گی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے ایف آئی اے کی ان کیمرہ سماعت کی درخواست نمٹا دی۔

اس سے قبل اڈیالہ جیل میں اِن کیمرہ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرکا کہنا تھا کہ عمران خان کو اوپن کورٹ سماعت فراہم کرنا ان کا حق ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدرنے بتایا تھا کہ ہم نے چالان کی نقول وصول کرنے سے معذرت کی۔ اِن کیمرہ ِسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک اِن کیمرا سماعت کاجوازنہیں۔

واضح رہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سائفرگمشدگی کیس کی اِن کیمرہ سماعت عمران خان کے وکلاء کی جانب سے ٹرائل روکنے کی درخواست دائرکیے جانے کے نو اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے ٹرائل روکنے کی درخواست دائرکی جس میں استدعاکی گئی تھی کہ جیل ٹرائل اوران کیمرہ سماعت کیخلاف ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہے۔ شفاف ٹرائل کیلئےہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

imran khan

Islamabad High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div