Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم خالی، کھلاڑی ہی تماشائی بن گئے

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم خالی، شائقین کی بی سی سی آئی پر تنقید
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 11:21am

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی شائقین کی عدم دلچسپی دیکھنے کو ملی، شائقین کی تعداد کم ہونے سے اسٹیڈیم خالی رہا وہی کھلاڑی تماشائی بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کا منہ چڑھانے لگیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آج سے آغاز ہوگیا اور افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم خالی ہے، فری ٹکٹس بانٹنے کے باوجود عوام اسٹیڈیم نہیں آئے اور خالی کرسیاں بھارتی بی سی سی آئی کو منہ چڑھانے لگیں ہیں کیوں کہ میدان میں تماشائی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ورلڈکپ میچز شروع ہونے سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو بظاہر افتتاحی میچ میں جھوٹا نکلا۔

سوشل میڈیا پر بھی شائقین کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر کافی تنقید کی جارہی ہے اور ساتھ ہی خالی اسٹیڈیم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔

انگلینڈ کی ویمن کرکٹر ڈینیل وائٹ نے بھی سوشل میڈیا پر سوال پوچھا کہ کراؤڈ کہاں ہے؟

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے صورت حال دیکھ کر اسٹیڈیم میں مفت انٹری کا مطالبہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے کہا کہ اُمید ہے کہ دفتری اوقات کے بعد فینز اسٹیڈیم کا رخ کریں گے، بھارتی ٹیم کے میچ کے علاوہ میچز کے لیے اسکول اور کالج کے بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کیا جائے۔

شائقینِ کرکٹ کے اسٹیڈیم نہ آنے کے بعد بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے فینز کو نئی پیشکش کردی۔

شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم میں میچز کی جانب مبذول کروانے کے لیے مفت منرل واٹر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جے شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کو منرل واٹر اور پیکنگ میں دستیاب پانی مفت دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈریٹڈ رہیں اور گیمز انجوائے کریں، آئیں اور ورلڈ کپ کےدوران نہ بھلائے جانے والے لمحات یادگار بنائیں۔

اس سے قبل ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹس سولڈ آؤٹ ہونے یا نہ ہونے پر بھارتی میڈیا نے بھی سوالات اٹھائے تھے۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: ’بھارتی اسٹیڈیم کی ان کرسیوں پر کیا جے شاہ بیٹھیں گے؟‘

احمد آباد میں پاکستانی ٹیم پر دہشت گرد حملے کے خدشے کا بھارتی دعویٰ، پاکستان نے سیکورٹی کا مطالبہ کردیا

’دل دا نئیں ماڑا‘ ، بابر کی پنجابی نےدل چُھو لیے

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت بی جے پی نے سٹی وارڈ لیول پر اسٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی بنالی ہے، مقامی آفیشلز ٹکٹوں کے ساتھ چائے اور لنچ کے فری واؤچرز بھی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 32 ہزار شائقین کی جگہ موجود ہے جس کی وجہ سے اس اسٹیڈیم کو دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ 15 اکتوبر کو ورلڈکپ کا پاک بھارت ٹاکرا بھی اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے جس میں ہاؤس فل ہونے کے امکانات ہیں۔

india

cricket

Ahmedabad

England vs New zealand

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div