Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف

قومی پوری 49 اوورز میں 286 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 05:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دے دیا۔

حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 49 اوورز میں 286 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا،پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ۔

تاہم اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابراعظم 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل ٹیم کو سنبھالا، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 120 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔

سعود شکیل نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی یہ دوسری ففٹی مکمل کی جس میں انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے تاہم کھیل کے 29 ویں اوور میں سعود شکیل 68 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد محمد افتخار بھی 9 رنز پرپویلین لوٹ گئے۔

شاداب خان اور محمد نواز نے قومی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 7 ویں وکٹ پر 64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شاداب 32 اور محمد نواز 39 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اختتامی اوورز میں حارث رؤف اور شاہین نے اسکور کو 286 رنز تک پہنچایا۔

تاہم شاہین شاہ آفریدی 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حارث رؤف 16 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے اور یوں پوری پاکستان ٹیم پاکستان ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب باس ڈی لیڈز نے 4، کولن ایکرمین نے 2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کا ٹاس

قبل ازیں حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا جہاں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز کے کپتان نے کہا کہ کہ کوشش ہوگی ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کے خلاف کامیابی سے کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیدر لینڈز کو بڑا ہدف دے کر پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ

قومی ٹیم میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیدر لینڈز کا اسکواڈ

نیدرلینڈز کی ٹیم میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، ثاقب ذوالفقار، لوگن وین بیک، آرین دت اور پال وین میکرین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو ورلڈکپ وارم اپ میچ میں شکست دے دی

پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کو کیا سمجھتے ہیں؟ آئی سی سی کی ویڈیو جاری

پاکستان اورنیدرلینڈز کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے میچز کا موازنہ

اگر ہم پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے میچز کا موازنہ کریں تو پاکستان ہمیشہ نیدرلینڈز کو زیر کرنے کا ریکارڈ رکھتا ہے۔

ون ڈے فارمٹ میں شاہینوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 6 میچز کھیلے اورقومی ٹیم نے تمام 6 میچز میں نیدرلینڈز کو شکست دی۔

بھارت میں اب تک پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، بھارت میں پہلی بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف اپنا آخری میچ اگست 2022 میں کھیلا تھا، جس میں قومی ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

شائقین قومی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید ہیں اور بیشترنے شاہین آفریدی سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں کہ ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم کو کامیابی ملے گی، آج کے اس میچ میں گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

india

cricket

Hyderabad

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

pakistan vs netherland

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div