Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلباء کا سرکاری اسکولز چھوڑنے کا انکشاف

5 سال میں پرائمری لیول پر ایک لاکھ 66 ہزار طلباء ڈراپ آوٹ ہوئے، محکمہ تعلیم
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 09:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلباء کا سرکاری اسکولز چھوڑنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 5 سال کے دوران پرائمری اسکول سطح پر ایک لاکھ 66 ہزار طلباء ڈراپ آوٹ ہوئے۔

محکمہ تعلیم کی دستاویز کے مطابق 2017 میں انرول ہونے والے 5 لاکھ 71 ہزار طلباء میں 4 لاکھ 4 ہزار پانچویں تک پہنچے، 5 سالوں میں پانچویں کلاس تک مجموعی طور پر 29 فیصد طلباء ڈراپ آوٹ ہوئے، جن میں 37 فیصد لڑکیوں اور 22 فیصد لڑکوں نے پانچویں جماعت تک پہنچے سے پہلے تعلیم چھوڑ دی، ڈراپ آوٹ میں کوہستان، تورغر، ڈی آئی خان اور ٹانک پہلے نمبر پر ہیں۔

دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ کوہستان میں 80 فیصد بچے پانچویں جماعت سے پہلے ڈراپ آؤٹ ہوئے ہیں، تورغر میں 58 فیصد اور ٹانک میں 55 فیصد بچے پانچویں جماعت تک ںہیں پہنچ پائے، ڈی آئی خان میں 47 فیصد اور سوات میں 38 فیصد بچے پانچویں سے پہلے ڈراپ آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ شانگلہ میں 100 میں سے 57، بٹگرام میں 100 میں صرف 44 بچے پانچویں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

محکمہ تعلیم کی دستاویز میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سال میں پشاور میں پانچویں کلاس تک پہنچنے سے پہلے 34 فیصد بچے ڈراپ آؤٹ ہوئے، چھٹی سے دسویں کلاس تک 34 فیصد بچے سرکاری اسکولز سے ڈراپ آوٹ ہوئے، اسی طرح 2017 میں 3 لاکھ 13 ہزار بچے چھٹی جماعت میں انرول ہوئے جبکہ 2 لاکھ 7 ہزار بچے دسویں تک پہنچ گئے، دستاویز

ڈراپ آؤٹ معاملے پر سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا معتصم بااللہ نے مؤقف دینے سے گریز کیا۔

ڈراپ آؤٹ تعداد کافی زیادہ بتانے کا شکوہ کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ فگر زیادہ ہے لیکن مجھے اس بارے میں علم نہیں۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا: 11 جامعات میں 3 سال سے ایک بھی پی ایچ ڈی امیدوار انرول نہیں ہوا

ایم ڈی کیٹ پاس طلبا کا ہائیکورٹ سے رجوع، دوبارہ ٹیسٹ دینے سے انکار

ملک میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ

ڈراپ آؤٹ کی صورتحال پر محکمہ تعلیم کے کمیونیکشن ایکسپرٹ فخرعالم نے آج نیوز کو بتایا کہ اسکول چھوڑ جانے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں اکثر بچے ایک سے زائد اسکولوں میں انرول ہوجانا بھی بڑی وجہ ہے۔

خیبر پختونخوا

KPK

peshawar

students

Government schools

Secretary Education Khyber Pakhtunkhwa

motasim billah

drop out

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div