Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سوارا بھاسکر نے اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کو ’منافق‘ قراردے دیا

حماس کےحملے کے بعد امریکا اور بھارت اسرائیل کے حمایتی بن کر میدان میں اتر آئے ہیں.
شائع 09 اکتوبر 2023 01:51pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اسرائیل اور فلسطین کی حالیہ جنگ کے حوالے سے شوبزسیلیبرٹیزبھی بھرپورآواز اٹھا رہی ہیں۔بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نےاسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو منافقین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

گوہر خان کے بعد اب بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو کرارا جواب دیا ہے، اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پراسٹوری پوسٹ کی۔

سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے حمایت کرنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے غصے میں کہا کہ ’آپ لوگ، اُس وقت کہاں تھے جب اسرائیل گزشتہ کئی سالوں سے غزہ اور وہاں کے شہریوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہا تھا‘۔

##مزید پڑھیں:

’اسرائیلی بربریت پر میا خلیفہ بھی بول پڑیں، کیا ملالہ نے ایک لفظ بھی کہا؟‘

اسرائیل کیخلاف آپریشن کی سربراہی کرنے والے ’دی گھوسٹ‘ کون ہیں

نمائندہ اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کیخلاف بیانیہ مسترد کردیا

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’اگر آپ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے کبھی نہ ختم ہونے والے مظالم، فلسطینیوں کے گھروں پر جبری قبضے، فلسطینی بچوں، خواتین اور نوعمروں کے قتل، دہائیوں کی طویل ناکہ بندی اور بمباری پر صدمہ اور وحشت محسوس نہیں کی تو پھر اسرائیل پر حماس کے حملوں پر آپ کا دُکھ، صدمہ اور افسوس مجھے منافقانہ معلوم ہوتا ہے‘۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے اچانک حملے کے بعد سے امختلف جھڑپوں میں اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی جن میں سیکڑوں فوجی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

india

lifestyle

Criticism

Palestinian Israeli Conflict

swara bhasker

PALESTINE HAMAS

Indian artist

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div