Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اسرائیل پر تازہ حملے، ہلاکتیں ہزار سے متجاوز

نیتن یاہو نے خطے کا نقشہ بدلنے کی دھمکی دے دی
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2023 09:09pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

حماس کی جانب سے ایک بار پھر اسرائیل پر راکٹس داغ دیے گئے ہیں، جبکہ امریکہ میں قائم اسرائیلی سفارت خانے نے اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی سفارت خانے کے بیان کے مطابق ’ہفتے سے اب تک کم از کم 1,008 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے سفارت خانے نے کہا کہ ان حملوں میں 3,418 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کو اسرائیل کے جوابی فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اب تک 770 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے۔

عشقیلان شہر خالی کرنے کی ہدایت

غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے جواب میں حماس نے اسرائیلی شہرعشقلان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

حماس نے ”ٹیلیگرام“ پر ایک پوسٹ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے انتہائی شمال میں واقع شہر کے رہائشیوں کے پاس مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک کا وقت ہے جس میں انھیں شہر خالی کرنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی افواج نے کہا ہے کہ تل ابیب سمیت اور پورے اسرائیل میں سائرن بجائے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز سے اب تک غزہ سے اسرائیل پر 4500 سے زیادہ راکٹ داغے جا چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا حماس کے 1500 جنگجوؤں کی لاشیں ملنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے اطراف سے حماس کے 1500 جنگجوؤں کی لاشیں ملی ہیں۔

اسرائیل حکام نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے قریب سے اسرائیلی برادری کے انخلاء کا عمل بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

اسرائیل نے غزہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے باڈر کو بند کر دیا ہے، جسے حماس کے عسکریت پسندوں نے گزشتہ دنوں توڑ کر حملے کیے تھے۔

اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں رات بھر 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کا جواب مشرق وسطیٰ کو بدل کر رکھ دے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم ہاؤس نے اس بیان کی وضاحت نہیں کی مگر بتایا کہ انہوں نے کونسل کے سربراہان کو بتایا ہے حماس کو ’مشکل اور بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور ہم انہیں بڑی قوت سے شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے حماس اور فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لئے رات گئے فضائی حملے کیے گئے جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ادھر امریکا میں اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق حماس کے حملوں میں اسرائیل میں اب تک 900 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی حملوں اب تک 600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل حماس نے اسرائیل کو متنبہ کیا تھا کہ غزہ میں بغیر وارننگ شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بدلے ان کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو قتل کیا جاسکتا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں اس ممکنہ اقدام کا الزام اسرائیل کی جانب سے بمباری اور گھروں میں بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کرنے پر لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطین جنگ شدت اختیار کرگئی، اسرائیل کا لبنان پر حملہ

اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینیوں کو جانور قرار دے دیا

یورپی یونین نے فلسطینیوں کی امداد روک دی

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے ہیلی کاپٹر گن شپ کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے والے لبنانی جنگجوؤں پر بھی حملہ کیا ہے۔

جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری افواج (UNIFIL) نے کہا کہ جنوب مغربی لبنان میں البوستان کے قریب دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

اقوام متحدہ کی افواج کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یونی فل کے سربراہ اور فورس کمانڈر میجر جنرل لازارو ملوث فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، ساتھ ہی UNIFIL کے رابطہ کاری کے طریقہ کار کو مزید بڑھانے اور جانی نقصان کو روکنے کے لیے استعمال کریں’۔

Benjamin Netanyahu

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

PALESTINE HAMAS

Palestinians In Gaza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div