Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لاہور کی سڑکوں کی بحالی کے بڑے منصوبےکی منظوری دیدی گئی

منصوبے میں 41 نئی اسکیموں کی شاہراہوں کی بحالی بھی شامل
شائع 11 اکتوبر 2023 02:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کی سڑکوں کی بحالی کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی۔

محسن نقوی نے جاری ترقیاتی اسکیموں کے 20 روڈز کی تعمیر و بحالی، 41 نئی اسکیموں کی شاہراہوں کی بحالی کی منطوری دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو 6 روڈز کے پیج ورک فوری شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ان سڑکوں میں کینال بینک، ٹھوکر سے جلو، قرطبہ سے گجومتہ فیروز پور روڈ سمیت علی روڈ ٹاون شپ، بارڈر ایریا کا ہیر گاؤں اور جمن گاوں کی شاہراہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں پلاسٹک سے بنائی گئی سڑک برساتی پانی سے نہیں ٹوٹے گی، نگراں وزیراعلیٰ

لاہور میں بارش کے بعد مچھلیاں سڑکوں پر، ویڈیو وائرل

اس کے علاوہ لاہور کی چھ شاہراہیں اور منظور شدہ سکیموں کے لئے 1 ارب 80 کروڑ جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جن نئی اسکیموں پر 50 فیصد کام ہوچکا ہے اسے ختم کیا جائے۔

lahore

mohsin naqvi

Roads

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div