Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

مشہور زمانہ گانا ’تجھے یاد نہ میری آئی‘ کا ری میک بنانے کا اعلان

مقبول گانے کا ریمک بھارتی گلوکار بی پراک بنائیں گے
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 09:10am

بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر مشہور زمانہ گانا تجھے یاد نہ میری آئی کا ریمیک بنانے کا اعلان کردیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبول زمانہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے گانے ’تجھے یاد نہ میری آئی‘ کے گانے کا ریمیک گلوکار بی پراک بنائیں گے ۔

فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کو رواں ماہ16 اکتوبر 25 سال مکمل ہوجائیں گے اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گلوکار بی پراک کا کہنا تھا کہ اگر آپ پورے دل سے کوئی خواب دیکھتے ہیں تو خواب ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے اور وہ سچ ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہوہی ہے کہ مجھے شاہ رخ خان ، کاجول اور رانی مکھرجی کے لیے ایک گانا گانے کا اعزاز ملا ہے مجھے امید ہے کہ آپ کو ہماری کوششیں پسند آئیں گی۔ میرا ایک ہی خواب ہے کہ اس جادوئی گیت کو دوبارہ تخلیق کروں اور اپنے انداز میں گاوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری درخواست کو قبول کرنے اور ہم پر بھروسہ کرنے کے لیے کرن جوہر کا شکریہ، ہم آپ کے جادوئی گانے کے ساتھ انصاف کر سکتے ہیں۔

گانا ’تجھے یاد نہ میری آئی‘کو کاجول پر ہی فلمایاگیا تھا جبکہ 1998 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں اس گانے کیلئے گلوکار ادت نرائن اور الکا یاگنک نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا ۔

Tujhe Yaad Na Meri I

kuch kuch hota hai