Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مایوسی کے شکار افراد کو ماورا حسین کا مشورہ

اپنی ذات، وجود اور صحت کا خیال رکھنا چاہئیے، اداکارہ
شائع 12 اکتوبر 2023 12:27am

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے دوسرے لوگوں کو بھی اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔

ماورا حسین نے اپنے بچپن کی تصاویر پر مبنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی کے آخری تین سال اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں گزارے، کیوں کہ جس طرح کی وہ بچی تھیں، انہیں اس طرح کا سکون اور وقت درکار تھا۔

انہوں نے مایوسی کے شکار افراد کو مشورہ دیا کہ وہ روشنیوں سے دور بھاگنے کے بجائے اپنے اندر کی روحانی روشنی اور خوشی کو تلاش کرکے زندگی کو پرسکون گزاریں۔

اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ انہیں بہت زیادہ کام کرکے خود کو تھکانا نہیں چاہئیے۔

ماورا حسین نے لکھا کہ میں اپنی صحت یا خود پر توجہ دینے کے معاملے پر شرمسار نہیں ہوں اور اپنی ذات کا خیال رکھنا ہر کسی کی ترجیح ہونی چاہئیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 2020 نےمجھے کچھ سکھایا اور سمجھایا تو وہ یہ تھا کہ اپنی ذات، وجود اور صحت کا خیال رکھنا چاہئیے اور ہر کسی کو اپنی آواز سننی چاہئیے۔

Mawra Hocane

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div