Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں کا سرغنہ آپسی لڑائی میں ہلاک

دہشت گردعتیق الرحمان پاکستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا
شائع 12 اکتوبر 2023 09:42am
علامتی تصویر بزریعہ عارف کریمی، اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ عارف کریمی، اے ایف پی

کنڑ میں آپسی حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی لکی مروت کا سرغنہ مارا گیا، دہشت گرد عتیق الرحمان پاکستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آپس میں انتشار کے بعد آئے دن کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد پر اسرار طور پر مارے جا رہے ہیں، اب ایک اور دہشت گردوں کا سرغنہ بھی اپنے ہی ساتھیوں کے حملے میں مارا گیا ہے۔

افغانستان کے علاقے کنٹر میں اپنے ہی ساتھیوں کے حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی لکی مروت کا سرغنہ مارا گیا، جس کی شناخت عتیق الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

مارا گیا دہشت گردعتیق الرحمان پاکستان میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

سوال یہ ہے کہ کیا واضح ثبوتوں کے باوجود افغان حکومت اب بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کرے گی۔

آپس کی لڑائی میں ٹی ٹی پی کے کئی نامور دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

انہی اختلافات کی بدولت دہشت گردوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے، جن دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقررتھی وہ یا تو مارے گئے یا زخمی ہیں۔

19 جنوری 2022 کو تحریک طالبان سوات کا مفتی برجان زخمی ہوا اور سرغنہ مسلم یار مارا گیا۔

مزید پڑھیں: کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت7طالبان شدت پسند ہلاک

15 مئی 2022 کو ہونے والی جھڑپ میں تحریک طالبان سوات کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔ اس جھڑپ میں 8 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

مارے گئے دہشت گردوں میں عثمان ، بلال ، جنت گل اور حضرت اللہ شامل ہیں۔

28 مئی 2022 کو تحریک طالبان باجوڑ کا سرغنہ گوہر زخمی ہوا۔

25 جون 2022 کو ٹی ٹی پی کا زبیرعرف کالا زخمی ہوا۔ 7 اگست 2022 کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا دہشت گرد عبداللہ زخمی ہوا۔

7 اگست 2022 کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا سرغنہ عقابی مارا گیا۔

8 اگست 2022 کو جماعت الاحرار کا سرغنہ انور خان مارا گیا۔

14 ستمبر 2022 کو دہشت گرد سرغنہ بادشاہ خان ہلاک ہوا۔

14 ستمبر کو ہی سرغنہ روشم سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

14 ستمبر کو ہی سرغنہ ذبیح اللہ اور عبدالواحد سمیت 12 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

9 اکتوبر 2022 کو تحریک طالبان کے سرغنہ عبداللہ عرف خاکی، حکومت اور حمزہ زخمی ہوئے۔

27 اکتوبر 2022 کو ٹی ٹی پی بلوچستان کا سرغنہ بسم اللہ عرف پہلوان مارا گیا۔

TTP

TTP commander

TTP Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div