Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کیڑے مکوڑوں جیسی لکھائی والوں میں کیا خاص بات ہوتی ہے؟

خراب ہینڈ رائٹنگ والوں کی تعداد ہمیشہ اچھی ہاتھ کی لکھائی والے لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے۔
شائع 17 اکتوبر 2023 06:05pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

گھروں میں اکثر والدین بچوں کو لکھائی پر توجہ دینے اور’ہینڈ رائٹنگ’ کے حوالے سے ٹوکتے رہتے ہیں اور بعض دفعہ تو غصے میں آ کر مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ پرانے زمانے میں بچوں کی لکھائی کو بہتر بنانے کے لیے سلیٹ پر یا تختی پر لکھائی سے شروعات کی جاتی تھی۔

لیکن اب ہمارا زیادہ تروقت لیپ ٹاپ کی اسکرین دیکھنے اور کی بورڈ پر ٹائپنگ کرنے میں گزر جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہم لکھنے کی روٹین سے دور ہوگئے ہیں۔

اگر کسی شخص کی لکھائی خراب ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کُند ذہن ہے، بلکہ حال ہی میں منظرعام پر آنے والی ایک نئی تحقیق حیران کن طور پر خراب لکھنے والے افراد کے اعتماد کو بڑھا دے گی۔

ماہرین کے مطابق بدصورت ہاتھ کی لکھائی والے لوگوں کی تعداد ہمیشہ اچھی ہاتھ کی لکھائی والے لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے۔

لیکن خراب ہینڈ رائٹنگ سے وابستہ افراد کی خصوصیات کو پڑھنے کے بعد آپ اس بات سے خوشی محسوس کریں گے۔

آزاد مفکر

بدصورت ہینڈ رائٹنگ والے ہمیشہ انفرادیت پسند ہوتے ہیں، کیونکہ اس قسم کا مصنف عام طور پر ایک آزاد مفکر ہوتا ہے۔

تخلیقی ہوتے ہیں

بدصورت ہینڈ رائٹنگ والے لوگ بھی بہت تخلیقی ہوتے ہیں۔ کچھ معاملات میں خراب ہینڈ رائٹنگ بھی سنکی پن کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں

آپ کی ہینڈرائٹنگ ،آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہے

بچوں کی خاموشی یا بدسلوکی کی وجہ یہ بیماری بھی ہوسکتی ہے

والد بچوں کے تعلیمی نتائج پر بہترین اثر ڈال سکتے ہیں

ذہین ہوتے ہیں

خراب لکھائی کم عقلی کی علامت نہیں، لہٰذا اگر آپ کے آس پاس میں سے کسی کی لکھائی خراب ہے تو وہ فرد مسئلہ حل کرنے کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہو سکتا ہے۔

لہذا، اگر آپ کی لکھائی بدصورت ہے تو مایوس نہ ہوں۔ خراب ہینڈ رائٹنگ ان لوگوں سے تعلق رکھتی ہے جو کسی نہ کسی طرح سے انتہائی تخلیقی اور غیرمعمولی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ نپولین کی لکھائی بہت زیادہ خراب تھی، یہاں تک کہ فرائڈ کی تحریر بھی کافی خراب تھی۔

children

scientist

lifestyle

writing skills

researchers

parenthood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div