Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

غزہ پر بمباری۔ کیا قطر نے دنیا کو گیس فراہمی روکنے کی دھمکی دی؟

قطر کی حکومت نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی وضاحت کردی
شائع 14 اکتوبر 2023 12:30am
غزہ پر بمباری۔ کیا قطر نے دنیا کو گیس فراہمی روکنے کی دھمکی دی؟ معاملے پر قطر حکومت کی وضاحت آگئی۔ فوٹو ــ روئٹرز/ فائل
غزہ پر بمباری۔ کیا قطر نے دنیا کو گیس فراہمی روکنے کی دھمکی دی؟ معاملے پر قطر حکومت کی وضاحت آگئی۔ فوٹو ــ روئٹرز/ فائل

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے یہ بات منسوب کی جارہی ہے کہ انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ پر بمباری نہ رکی تو وہ دنیا کو گیس کی فراہمی منقطع کردیں گے۔

سوشل میڈیا کے دعوؤں میں کہا گیا کہ قطر کے امیر نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر بمباری بند نہ کی تو اسے عالمی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

11 اکتوبر کو ایک فیس بک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ “قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ پر بمباری بند نہ کی گئی تو وہ دنیا کو گیس کی فراہمی منقطع کردیں گے۔

یاد رہے کہ قطر قدرتی گیس کا تیسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ میں گیس فراہم کرنے والا ایک اہم سپلائر رہا ہے۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ قطر کے امیر نے دھمکی نہیں دی کیونکہ قطر کی حکومت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسرائیل اور حماس کی جنگ میں ثالثی کی کوشش کی ہے، لیکن اس طرح کی کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔

خبروں کے مطابق قطری حکومت نے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کرکے اسرائیل اور حماس کی جنگ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل فسلطین کشیدگی کی موجودہ صورتحال میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطر کا دورہ کیا اور قطری قیادت سے ملاقات کی لیکن کسی نیوز کانفرنس یا دورے کی نیوز کوریج میں گیس کی فراہمی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Israeli Air Strike