سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر
سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشل میندس کو سونپے جانے کا امکان
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے کپتان داسن شناکا میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونا روتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کرلیا گیا، کرونا رتنے پہلے ہی بطور ریزرو پلیئر ٹیم کے ساتھ بھارت میں موجود ہیں۔
داسن شناکا پاکستان کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، انجری کی وجہ سے شناکا 3 ہفتے کے لیے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ: پاکستان نے سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے لنکا ڈھا دی
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشل میندس کو سونپے جانے کا امکان ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔