Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات، انتخابات سے متعلق بات چیت

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 09:55pm
اسلام آباد: آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، انتخابات سے متعلق بات چیت ۔ فوٹو ــ فائل
اسلام آباد: آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، انتخابات سے متعلق بات چیت ۔ فوٹو ــ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں انتخابات سے متعلق پر بات چیت کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات 50 منٹس تک جاری رہی۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی خوشد امن کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ انتخابات سے متعلق بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک تھے،جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدرکے ہمراہ ڈاکٹر عاصم اور رخسانہ زبیری بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات سے متعلق بات چیت ہوئی۔

Asif Ali Zardari

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan Politics

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div