Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

مسلسل کمی کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 04:25pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

انٹربینک میں کاروبار کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 280 روپے 28 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 3 روپے بڑھ کر 280 روپے پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، 100انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 730 ہوگیا ہے۔

dollars

Pakistan Rupee

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div