Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ہوا
شائع 18 اکتوبر 2023 02:44pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 36 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1959 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 6 ہزار 400 روپے اور 5 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچیِ حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوگئی۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div